مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور چین کے مابین ریفائنری اور پٹروکیمکل کمپلیکس کے تاریخی معاہدے سمیت 35 شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ بزنس انسائیڈر کے مطابق اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کی تیل کمپنی ارامکو اور چینی کمپنی ’نورنکو‘ مشترکہ طور پر چین کے شہر پین ژن میں ایک ریفائننگ اور پیٹروکیمیکلز کمپلیکس تعمیر کریں گی۔ ارامکو کمپنی کا کہنا ہے کہ ”منصوبے کے تحت’آرامکو ہواژن پیٹروکیمیکلز‘ کے نام سے ایک نئی کمپنی قائم کی جائے گی جس میں ایک آئل ریفائنری بھی شامل ہو گی جس کی یومیہ پیداوار 3 لاکھ بیرل ہوگی۔ اس کے علاوہ سالانہ 15 لاکھ میٹرک ٹن کی گنجائش کا حامل ایک ایتھلین کریکر (ethylene cracker)بھی تعمیر کیا جائے گا۔ کمپلیکس کے لیے 70فیصد خام مال سعودی ارامکو فراہم کرے گی۔ توقع ہے کہ کمپلیکس 2024 میں کام شروع کر دے گا۔“
سعودی عرب اور چین کے مابین ریفائنری اور پٹروکیمکل کمپلیکس کے تاریخی معاہدے سمیت 35 شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
News ID 1888336
آپ کا تبصرہ